۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: ماہ مبارک رمضان ہم سب کے لئے توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس عظیم مہینے سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے شہر بانہ میں اہل سنت طلاب کو درسِ اخلاق دیتے ہوئے کہا: حقیقی مسلمان وہ ہے جو ہمیشہ اپنے دینی بھائی کی فکر میں رہے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: عیدِ نوروز اور ماہ مبارک رمضان کی آمد آمد ہے۔ ہمیں متوجہ رہنا چاہئے کہ کہیں ہمارے دینی بھائی مالی مشکلات کی وجہ سے ان اعیاد کی خوشیوں اور لذت کو محسوس نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: صاحبِ ثروت افراد کو انفاق اور صدقہ کے ذریعہ اپنی انسانی اور دینی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا چاہئے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: ماہ مبارک رمضان ہم سب کے لئے توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ خوشبخت ہیں وہ لوگ جو اس عظیم مہینے سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔

مولوی خدائی نے کہا: ماہ مبارک رمضان ہم سب کے لئے توبہ کے دروازے کھلے ہیں۔ ہمیں اس فرصت کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .