۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آغا حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے نوروز عالم کے موقع پر وابستگان امامت و ولایت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے دنیائے بشریت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوروز عالم کے موقع پر وابستگان امامت و ولایت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے دنیائے بشریت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی، نیز ایرانی قوم قیادت بالخصوص رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کو سال نو کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے انقلاب اسلامی کی حفاظت اور جملہ انقلابی قیادت کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ نوروز عمومی طور پر آمد بہار کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک بلالحاظ مذہب و ملت نوروز عالم کو جوش و خروش سے مناتے ہہیں، شیعیان کشمیر نوروز عالم کو حضرت علی ابن ابی طالب ؑ سے عقیدت اور انکی ولایت کے وابستگی کے تجدید کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ انبیا ؑ میں نوروز عالم کے ساتھ بہت سے اہم واقعات کی نسبت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .