۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شاہ محمود قریشی

حوزہ/ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی عوام اور دنیا بھر میں نوروز منانے والے ممالک کو عید نوروز اور نئے سال ہجری شمسی کے آغاز پر مبارکباد دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی عوام اور دنیا بھر میں نوروز منانے والے ممالک کو عید نوروز اور نئے سال ہجری شمسی کے آغاز پر مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں نوروز اور موسم بہار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نوروز اور ایرانی نئے سال کے آغاز کا جشن موسم بہار کی تولید کے ساتھ موافق ہے اور یہ نئی زندگی کا جشن بھی ہے۔

قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ نوروز محبت، امن اور یکجہتی کے مشترکہ بندھن کو لاتا ہے۔ ہر سال دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر ایران ، افغانستان ، ترکمنستان ، عراق ، ترکی ، جمہوریہ آذربائیجان ، آرمینیا ، تاجیکستان اور روس کے باشندوں کی طرف سے عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عید نوروز جو شمسی کیلینڈر میں ( 1 فروردین) 21 مارچ سے شروع ہوتی ہے 2010 میں اسے اقوام متحدہ نے تین ہزار سال کی تاریخ کے ساتھ عالمی یوم اور قدیم ایرانی عید کے طور پر تسلیم کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .