۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عرفانی

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیر کے مطابق نئے سال کا نام "مہارِ تورّم و رشدِ تولید (مهار تورم یعنی Inflation control مہنگائی پر کنٹرول اور رشدِ تولید یعنی Production growth پیداوار میں اضافے کا سال) قرار دیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم وطنانِ عزیز اور معزز حکومت اس سال کے نام سے مقصود ہدف کا ادراک کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے اپنے ایک پیغام میں نئے شمسی سال اور ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ وَ الْأَبْصَارِ، یَا مُدَبِّرَ اللَّیْلِ وَ النَّهَارِ، یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَ الْأَحْوَالِ، حَوِّلْ حَالَنَا إِلَی أَحْسَنِ الْحَالِ»

میں قرآن کی بہار (رمضان المبارک) کو نئے شمسی سال کے ساتھ مل کر آنے پر تمام ہم وطنوں بالخصوص اساتید، اسٹاف، طلباء اور علماء کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیر کے مطابق نئے سال کا نام "مہارِ تورّم و رشدِ تولید (مهار تورم یعنی Inflation control مہنگائی پر کنٹرول اور رشدِ تولید یعنی Production growth پیداوار میں اضافے کا سال) قرار دیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم وطنانِ عزیز اور معزز حکومت اس سال کے نام سے مقصود ہدف کا ادراک کرے گی۔

خداوندِ متعال سے حضرت امام عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کے ساتھ جمہوریہ اسلامی کے نظام کی سلامتی و سربلندی کے لئے دعاگو ہوں۔

اصغر عرفانی

سرپرست حوزہ علمیہ قزوین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .