۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
البصیرہ پاکستان خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام مدرسہ دار القرآن امام خمینی (رح) میں "رمضان بہار قرآن" کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

حوزہ / علامہ محمد بشیر جمارانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: قول معصوم (ع) کے مطابق رمضان قرآن کیلئے بہار کا مہینہ ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ترتیل قرآن کے ساتھ ساتھ اس ماہ مبارک میں تفہیم و تفسیر قرآن کو بھی خصوصی اہمیت دیں اور کوشش کریں کہ اپنی زندگی کو قرآن کے احکامات کے مطابق ڈھالیں اور قرآن پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ دار القرآن امام خمینی رضوان اللہ علیہ رئیسان ضلع ہنگو میں البصیرہ پاکستان خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سمینار بعنوان "رمضان بہار قرآن" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر کے جید علماء کرام، اساتذہ، قرآن سنٹرز کے مسئولین، طلباء اور تنظیمی دوستان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں: البصیرہ پاکستان خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام مدرسہ دار القرآن امام خمینی (رح) میں "رمضان بہار قرآن" کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق علماء کرام نے قرآن سے تمسک اور رمضان میں قرآن سے استفادہ پر مفصل گفتگو کی۔

علامہ محمد بشیر جمارانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: قول معصوم (ع) کے مطابق رمضان قرآن کیلئے بہار کا مہینہ ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ترتیل قرآن کے ساتھ ساتھ اس ماہ مبارک میں تفہیم و تفسیر قرآن کو بھی خصوصی اہمیت دیں اور کوشش کریں کہ اپنی زندگی کو قرآن کے احکامات کے مطابق ڈھالیں اور قرآن پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔

علامہ سید محمد تقی شیرازی نے اپنے خطاب کے دوران مومنین کو قرآن کی آیات کی تناظر میں زندگی گزارنے کی تاکید کی۔

آخر میں مہتمم مدرسہ امام خمینی (رح) رئیسان ضلع ہنگو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دیگر علاقوں میں بھی قرآن کے پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .