حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہداء کچئ کی بیسویں برسی کے مناسبت سے بمقام امام بارگاہ عیسیٰ خیل کچئ کوہاٹ ایک عظیم الشان کانفرنس بنام عظمت شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر کے مومنین اور خانوادہ شہداء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تصاویر دیکھیں:
کوہاٹ میں شہداء کچئ کی بیسویں برسی کے مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد
رپورٹ کے مطابق ذاکرین و علماء کرام نے مفصل شہادت کے موضوع پر خطابات کئے۔ کانفرنس میں علاقہ کے جید علماء کرام نے شرکت کی اور خطابات کئے اور ذاکرین نے ذکر محمد و آل محمد بیان کیا۔
آخر میں سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی صاحب نے شہداء کو بہت ہی مفصل انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
علماء کرام میں اسلام آباد سے معروف اہلسنت مفتی سید ابرار حسین بخاری صاحب، علامہ سید قیصر عباس الحسینی صاحب، علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب، علامہ سید مرتضیٰ عابدی صاحب پرنسپل انوار المدارس کلایہ اورکزئ ، علامہ ارشاد علی جعفری صاحب نائب صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا، علامہ اقرار حسین شیرازی صاحب، علامہ سید محمد تقی شیرازی صاحب امام جمعہ استرزئ بالا کوہاٹ، علامہ سید ریاض حسین الحسینی صاحب پرنسپل جامعہ الزہرہ للبنات رئیسان ہنگو، اہلسنت قاری عبدالماجد صاحب، علامہ سید مرزا حسن شیرازی صاحب امام جمعہ کچئ کوہاٹ، علامہ محمد آشرف قرآتی صاحب، علامہ صابر علی رجائ نجفی صاحب ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین کوہاٹ، علامہ سید محمد سیدین صاحب سیکرٹری جنرل قومی وحدت کونسل کوہاٹ ڈویژن، علامہ سید نور نقی صاحب،علامہ سید نبی حسین شیرازی صاحب علامہ سید ہاشم رضا صاحب شامل تھے۔