۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سر زمین شہداء کلایہ ضلع اورکزئی میں ترانہ سلام فرماندہ کی گونج

حوزہ/ مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی میں کثیر تعداد میں طلباء و جوانوں کا اپنے آقا و مولا امام زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے سلام فرماندہ ترانہ پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی کے پرنسپل جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرتضی عابدی کے زیر نگرانی کثیر تعداد میں طلباء و جوانان کا اپنے آقا و مولا امام زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے سلام فرماندہ ترانہ پیش کیا۔

امام وقت، حضرت امام مہدی (عج) کے ساتھ تجدید عہد پر مبنی طاغوت شکن عالمی ترانہ ’’سلام فرماندہ‘‘ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی پاکیزہ روشنی سے ہر رنگ و نسل کے حریت پسندوں اور محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے دلوں کو منور کرتا جا رہا ہے۔ اس عالمی ترانے کی گونج خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے پہاڑوں تک پہنچ گئی۔

گذشتہ دنوں قومی مرکز مدرسہ اہلبیتؑ انوار المدارس کلایہ اورکزئی میں ننھے طلبہ و طالبات، نوجوانوں، بزرگان اور پرنسپل ادارہ ھذا علامہ سید مرتضیٰ عابدی سمیت علمائے کرام نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس عظیم الشان روح پرور اجتماع میں ذاکر اہلبیتؑ محمد زین نے اپنے وقت کے امام (عج) کی خدمت میں پشتو زبان میں ’’سلام فرماندہ‘‘ پڑھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .