۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کریز ضلع اوکزئی میں " نظامِ مرجعیت قوتِ تشیع کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے علاقہ کریز ضلع اوکزئی میں حضرت امام خمینی (رح) کی 34 ویں برسی کے مناسبت سے عظیم الشان "نظامِ مرجعیت قوت تشیع کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی، ابوذر زمان، امام راحل، بت شکن حضرت امام سید روح اللہ خمینی رضوان اللہ کی 34 ویں برسی کے مناسبت سے مدرسہ دار القرآن امام خمینی (رح) رئیسان ضلع ہنگو کے زیر اہتمام ، البصیرہ پاکستان خیبرپختونخوا کے تعاون سے کیمپ بازار کریز (نزد ہسپتال) ضلع اوکزئی میں ایک عظیم الشان سمینار بعنوان "نظام مرجعیت قوتِ تشیع " کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام، مشران قوم، جوانان عزیز، تنظیمی و متحرک دوستان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سمینار سے صدر نشین البصیرہ پاکستان و التنزیل علامہ سید علی عباس نقوی صاحب، معروف عالم دین علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا علامہ ارشاد علی جعفری صاحب، پرنسپل مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزئ علامہ سید مرتضیٰ عابدی صاحب، پرنسپل مدرسہ دار القرآن امام خمینی رح رئیسان ہنگو علامہ منتظر مھدی صاحب، علامہ مھدی غلام صاحب، علامہ محمد آشرف قرآتی صاحب، علامہ قاری محمد حسین بہشتی صاحب، علامہ سید اظہار حسین شیرازی صاحب، علامہ نجات حسین صاحب، علامہ عدنان علی بسیجی صاحب، نے خصوصی شرکت و خطابات کئے۔

کریز ضلع اوکزئی میں " نظامِ مرجعیت قوتِ تشیع کانفرنس" کا انعقاد

مقررین نے امام خمینی رضوان اللہ علیہ، رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای دام عزہ و دیگر مراجع عظام کی ملت تشیع بارے خدمات کو بیان کرکے خراج تحسین و عقیدت پیش کیا اور تشیع کے قوت میں مرجعیت کے پہلو کو مفصل انداز میں اجاگر کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اجتماع کے بنیادی مقاصد درج ذیل تھے:

۔ ان سیمینارز کے ذریعہ جوان نسل کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ۔

۔ ان سیمینارز کے ذریعہ جوان نسل کو اجتہاد و مرجعیت اور نظام ولایت فقیہ کی پہچان کرانا۔

۔ ظہور امام زمانہ (عج) کیلئے اپنے معاشرے اور خصوصا جوان نسل کو آمادہ کرنا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .