۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
توانبخشی

حوزہ/ عصبی امراض کے علاج کے لیے ایک نئے ہاسپٹل کی تعمیر کا مقدمہ فراہم ہو چکا ہے جسےحرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی نے فراہم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین (ع)کے شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ العابدی نے کہا:حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراق میں خصوصی ریسرچ کرنے کے بعد حکم دیا کہ عراق میں اعصابی امراض کے علاج کے لیے عراق میں ایک بھی ہاسپٹل نہ ہونے کی وجہ سے ایک خصوصی ہاسپٹل قائم کیا جائے جہاں مرض کی تشخیص کی جائے گی اور اعصاب اور پٹھوں کا مکمل علاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر حیدر حمزہ العابدی نے کہا: اس ہاسپٹل میں بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں سب سے اہم اسپشلسٹ کی موجودگی ہے جو تعلیم کا کام انجام دیں گے اور اس سلسلے میں کچھ عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹرز اور شخصیات نے اس ہاسپٹل کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نہ صرف وہ افراد اور بچے جو پیدائش سے معذور ہیں بلکہ کئی وزارتوں بشمول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی اس مرکز کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: کربلا سے بغداد کے راستے میں شہر سید الاوصیا میں زمین کا ایک وسیع حصہ اس مقصد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .