۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزه/ حجت الاسلام اصغر عرفانی نے بسیجی کونسل حوزہ علمیه قزوین کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں امام خمینی(رح) کی برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج امام راحل کی سوچ و فکر بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو بیدار کر رہی ہے اور آزادی پسند قوموں کی ہدایت کر رہی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے بسیجی کونسل حوزہ علمیه قزوین کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں امام خمینی(رح) کی برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج امام راحل کی سوچ و فکر بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو بیدار کر رہی ہے اور آزادی پسند قوموں کی ہدایت کر رہی ہے۔

حوزہ علمیه قزوین کے سربراہ نے مزید کہا کہ امام خمینی(رح) کی سوچ اور فکر کی بنیاد دین مبین اسلام اور قرآنی تعلیمات تھیں اور امام کے یہی افکار آج بھی اسلامی نظام اور انقلابِ اسلامی کے ضامن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام (رح) کی برسی منانا ایک معمولی سی رسم نہیں، بلکہ آپ کی یاد کو زندہ رکھنے، آپ کے سبق آموز اور بلند اسلامی افکار کو لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ عوام اور عوامی نمائندوں کو چاہیئے کہ ان افکار کو رائج کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حوزه علمیه صوبۂ قزوین کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینی(رح) تاریخ کا ایسا افسانہ ہیں کہ جنہوں نے اپنے مؤثر کلام کے ذریعے اور اپنے ایمان اور محکم ارادوں کے ساتھ انقلابِ اسلامی کو برپا کیا اور اس عظیم انقلاب کو ہر طرح کے ظلم و جور سے رہائی دلا کر اپنی منزل مقصود تک پہنچایا۔

حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے کہا کہ آج آیت اللہ سید علی امام خامنہ ای کی زعامت و ریاست کے ذریعے امام خمینی (رح) کی تحریک اور ان کی دلی آرزو گزشتہ کل کی نسبت مزید زندہ ہو گئی ہے، لہذا ہمیں رہبرِ انقلابِ اسلامی جیسے رہبر کی موجودگی پر خدا کا شکر کرنا چاہیئے اور انقلابِ اسلامی کے ان دو عظیم اماموں کی دلی آرزو کو مزید بہتر انداز میں محقق کرنے کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .