۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مہتاب علی شیخ

حوزہ / امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت کے مرکزی صدر محترم مہتاب علی شیخ نے برسی امام خمینی کی مناسبت سے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ رہبر کبیر روح اللہ موسوی الخمینی (رہ) عارف کامل اور فقیہ مسلّم  تھے۔ ان کا راستہ اور اسوہ ہمیں آئمہ علیہم السلام کے راستے تک لے جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت کے مرکزی صدر مہتاب علی شیخ نے برسی امام خمینی کی مناسبت سے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ رہبر کبیر روح اللہ موسوی الخمینی (رہ) عارف کامل اور فقیہ مسلّم تھے۔ ان کا راستہ اور اسوہ ہمیں آئمہ علیہم السلام کے راستے تک لے جاتا ہے۔ جس طرح امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی برپا کیا وہ امام (رہ) کی قرآن و اہلبیت سے انسیت اور تقرب کا ہی نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا: اگر ہم بھی اپنے وجود اور اپنے علاقے و ملک میں ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں تو امام (رہ) کی اس سیرت پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ آج پوری اسلامی دنیا اس مرد قلندر بت شکن کی برسی منانے میں مصروف ہے۔ برسی امام (رہ) کی مناسبت سے کیے گئے یہ تمام پروگرام ہمارے لئے اک اہم پیغام لے کر آتے ہیں ، ہمیں چاہیے کے خطِ امام اور امام (رہ) کے آثار کو زندہ رکھنے کی بھر پور کوشش کریں۔

مہتاب علی شیخ نے مزید کہا: امام (رہ) کی فکر ، انقلاب اسلامی اور امام (رہ) کی تالیف کردہ کتب امام (رہ) کے خاص اثاثوں میں سے ہیں۔ ہم ادارے کی جانب سے کوشش کریں گے کہ امام (رہ) کے قیمتی اثاثوں سے مکمل طور پر استفادہ کریں۔

انہوں نے کہا: جو ادارے اور تنظیمیں ولایت فقیہ اور انقلاب اسلامی کے پیروکار ہیں ان کے لئے امام (رہ) کے اس امر اور فکر کو تازہ رکھنا لازم و ملزوم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh PK 14:27 - 2023/06/03
    0 0
    JazakAllah sain