۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله بشیر نجفی  و امام خمینی

حوزہ / عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: امام خمینی (رح) نے معارفِ اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو دوبارہ زندہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے نمائندہ رہبری عراق اور دینی و حوزوی سنٹرز کی جانب سے امام خمینی (رح) کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے کوفہ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا: امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کو فقہی، اصولی، تفسیری اور علمی درجات کے لحاظ سے دوبارہ اوج بخشا اور معارفِ اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو زندہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس پیغام میں کہ جسے ان کے صاحبزادے حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی نجفی نے قرائت کیا، حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: علمائے اسلام نے دورانِ غیبت میں معارفِ اسلامی کو بیان کرنے کے علاوہ سیاسی محاذ پر بھی عوام کی قیادت سنبھالی اور دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی عزت کا دفاع کیا اور گزشتہ صدی میں امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کو فقہی، اصولی، تفسیری اور علمی درجات کے لحاظ سے دوبارہ اوج بخشا اور ان کی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کیا اور معارفِ اسلام و اہل بیت (ع) کا دوبارہ احیاء کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .