۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی خدائی نے اس شہر میں دینی طلبہ کو درس اخلاق کے دوران امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: گزشتہ ایک صدی میں اخلاق، عرفان اور سیاست میں امام خمینی (رہ) ایک نامور شخصیت ہیں۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: امام خمینی (رہ) اپنی زندگی میں ہمیشہ خدا پر توکل کیا کرتے تھے اور یہی چیز باعث بنی کہ وہ خدا کی نصرت اور ملت ایران کے ساتھ دینے کی وجہ سے نظام شہنشاہی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

مولوی خدا ئی نے کہا: کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ امام خمینی (رہ) خالی ہاتھ اور صرف ملت ایران کی حمایت سے پہلوی حکومت کی بساط لپیٹ دیں گے۔ لیکن امام خمینی (رہ) نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ملت ایران اور بالخصوص علماء اور دیندار لوگوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے اتحاد و وحدت سے دشمن کو ہرگز یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ملت ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش کر سکے۔

مولوی خدائی نے آخر میں کہا: دشمن نے عمل سے ثابت کیا ہے کہ اس کی مشکل "اسلام" ہے اور اس دشمنی میں اس کے لئے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .