۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تحریک امت مصطفیٰ

حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفےؐ پاکستان کی جانب سے عالم اسلام کے عظیم رہنما و امام، امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام ان شاء اللہ، 4 جون، بروز اتوار، شام 6 بجے نشتر پارک کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک بیداری امت مصطفےؐ پاکستان کی جانب سے عالم اسلام کے عظیم رہنما و امام، امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام انشاء اللہ، 4 جون، بروز اتوار، شام 6 بجے نشتر پارک کراچی میں منعقد کیا جائے گا، پروگرام میں مختلف مکاتب و مذاہبی رہنما، شرکت کریں گے۔ کراچی و سندہ بھر مرد و خواتین بھرپور تعداد میں شریک ہوں گے۔

مرکزی برسی امام خمینی رح کی صدارت لاہور سے تشریف لائےتحریک بیداری امت مصطفےؐ پاکستان کے سربراہ جناب علامہ سید جواد نقوی کریں گے، مرکزی برسی امام خمینی رح سے بزرگ عالم دین مولانا جناب مرزا یوسف حسین صاحب، مولانا مفتی محمود مکرم صاحب رہنما ادارہ منہاج القرآن) مولانا منظر الحق تھانوی صاحب (رہنما اسلامی نظریاتی کونسل کراچی)، دیکر علماء کرام نے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تحریک بیداری امت مصطفے کراچی کے رہنما جناب ذین رضا حیدری کا کہنا تھا کہ باطل نظریات كو مبلغین میسر آتے ہیں جو اپنا عہد پورا كرتے ہیں جس كی وجہ سے دنیا میں باطل نظریات ترویج پاتے ہیں، جبكہ امامت و ولایت اور فكر امام خمینیؒ كو متعہد مبلغین میسر نہیں آئے جس وجہ سے الہی نظام فراموش ہے۔

انہوں نے مزید كہا كہ امام خمینیؒ نے جب اپنی قوم كی مشكلات كا جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچے كہ قوم كی مشكلات كا منبع ظلم پذیری ہے، ذلت پذیری ہے، الہی نظام سے دوری ہے، جس وجہ سے شہنشاہیت اتنے سالوں سے اس قوم كے اوپر مسلط ہے۔ انہوں نے ان احساسات سے قوم كو نكالنے كا واحد حل شعور اور بیداری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .