۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اتھوپیا

حوزہ؍شیخ طاہر نے امام خمینیؒ کے حوالے سے تقریر کی اور آپ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور پھر حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید مصطفیٰ مہدی نجفی نے امام خمینیؒ کی زندگی اور آپ کی وصیت کے عالمی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں آپ کی وصیت کے گوشوں کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ایرانی ایمبسی اڈیس اباڈا اتھوپیا افریقہ میں سفیر ایران آقای تقی زادہ کی طرف سے پروگرام رکھا گیا۔

اس پروگرام میں اتھوپیا کے مؤمنین میں شیخ طاہر نے امام خمینیؒ کے حوالے سے تقریر کی اور آپ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور پھر حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید مصطفیٰ مہدی نجفی نے امام خمینیؒ کی زندگی اور آپ کی وصیت کے عالمی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں آپ کی وصیت کے گوشوں کو بیان کیا۔

اتھوپیا کے مؤمنین میں سے شیخ محمد سعید جو ۴۰ سال پہلے سے شیعہ ہیں انھوں نے شرکت کی اور احمد عبد السلام نے شرکت کی اور مدرسۂ جعفر طیّار کے طلّاب نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ مدرسۂ جعفر طیارؑ ۵ سال سے چل رہا ہے جس کے تعلیم یافتہ ۷ طلّاب ابھی قم المقدسہ میں زیر تعلیم ہیں جب کہ ۵ طلاب نجف اشرف اور ۴ طلاب لبنان میں اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔

پروگرام کے بعد نماز مغربین با جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید مصطفیٰ مہدی نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

انڈیا اور پاکستان کے مؤمنین میں سے عباس مرچنٹ، کاظم رجائی،اصغر مرچنٹ، مولانا سید احمد عباس صاحب اور علی رجائی، اور دیگر مؤمنین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

آخر میں تمام آنے والوں کا سفیر ایران کے سیکریٹری اور نائب سفیر آقا علی رضا صداقت نے شکریہ ادا کیا۔

اتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئی

اتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئیاتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئیاتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئیاتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .