۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسابقات حفظ و قرائت قرآن کریم در کشور بورکینافاسو

حوزہ/ ماہ شعبان کے آخری ایام اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے استقبال میں برکینا فاسو میں شیخ ابراہیم نیاس گرانڈ پرائز کے عنوان سے حفظ اور تلاوت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے کا نواں دور شروع ہوا۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حفظ اور تلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے شیخ ابراہیم نیاس گرانڈ پرائز کا نواں دور برکینا فاسو کے دارالحکومت واگاداگو میں قاریوں اور حافظوں کی موجودگی میں شروع ہوا۔

اس قرآنی مقابلے میں کئی افریقی ممالک جیسے نائیجریا، برکینا فاسو، مصر اور مراکش کے شرکاء شرکت کر رہے ہیں، جو تین کیٹیگریز میں حصہ لیتے ہیں: حفظ، قرائت اور تجوید۔

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم بن عبداللہ نیاس افریقہ میں تیجانیہ فرقہ کے بانیوں میں سے ایک تھے جو افریقہ کے بہت سے حصوں بالخصوص مغربی اور شمالی حصوں میں اس فرقے کے پیروکاروں میں ایک خاص حیثیت اور مقام رکھتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .