حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 4 جون کو مجمع روحانیون کرگل ولیہ کی طرف سے امام خمینی رہ کی تینتیسوی برسی پر ایک عالی شان سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
سیمنار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسے قاری محترم شیخ ابوذر نے انجام دیا۔ نظامت کی ذمہ داری شیخ علی رجائی نے سنبھالی۔اس سیمنار کے پہلے مقرر و خطیب مولانا ذاکر ناصری نے اپنے مختصر اور مفید کلام میں "منشور روحانیت " کے عنوان سے امام خمینی رہ کے نایاب کلام سے اقتباس کر کے علماء اور طلاب کو اپنے زمانہ کی ذمہ داریوں سے آگاہ فرمایا جس میں انہوں نے اہم نقاط پر گفتگو کی:
1۔ اپنے زمانہ کی شناخت اور زمانہ کے ساتھ چلنےکی کوشش۔
2۔ علماء اور طلاب کو دن اور رات ایک کر کے پوری طرح محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
3۔امام راحل کے بتائے ہوئے منشور روحانیت پر نظر ثانی کر کے اس کو علمی جامع پہنانے کی کوشش کرنا۔
4۔ منشور میں سے کچھ نقاط یہ تھے کہ اسلامی انقلاب اور جمہوری اسلامی کے صدور میں اپنی ذمہ داری نبھانا۔ زمانہ کا تقاضہ ہے کہ اس انقلاب اسلامی اور نظام جمہوری اسلامی کی شناخت دنیا میں نشر اور اشاعت، شجاعت اور دلیری کے ساتھ بیان اور اس کی حفاظت کی جائے۔
5۔ مقدس نماء علماء اور شخصیات سے دوری کریں جو اسلام کا لبادہ پہنے اسلام ناب کو خنجر ماررہے ہیں۔
6۔آج ڈسٹرک کرگل میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے بہتر متحد ہو کر دشمن کے حربوں کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
سیمنار کے دوسرے مقرر اور خطیب توانا شیخ مرتضی صالحی تھے، موصوف نے اپنے اس دل نشین تقریر کا عنوان" امام خمینی رہ کی سیرت "میں کچھ اھم نقاط پر روشنی ڈالی جس میں سے ایسے نقاط تھے جنہیں موصوف نے خود امام خمینی رہ کو آنکھوں سے دیکھا اور اس عمل سے اخذ فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امام کو دیکھا کہ جب زیارت امام علیؑ کے لیے جاتے تو ہمیشہ ضریح کے بالائے سر سے پلٹ کے مولا حسین کے سر مطہر کی تعظیم کرتے ہوئے پیچھے سے زیارت کرتے تھے ۔ طلاب کی رہائش اور آسانی کے لیے ہمیشہ رمضان میں گھر میں نماز برپا کرتے تھے تاکہ کوئی طالب علم امام سے شرما کر بھوک برداشت کر کے نماز جماعت کی تشکیل نہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے زندگی سے خود اپنےسےآنکھوں دیکھا یہ سیرت امام خمینی ؒ تھی۔اس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ نظام جمہوری اسلامی ایک دینی نظام ہے اور اس کا تحفظ تمام علماء کے نزدیک اجماع ہے کہ اس کے تحفظ کے لیے جد و جہد کی جائے۔ آیت الله اعرافی جب پاپ سے ملاقات کے لئے گئے تو انہیں پاپ نے کہا کہ آپ کے انقلاب اسلامی کا امتیاز باقی انقلاب سے یہ ہے کہ یہ ایک دینی انقلاب ہے جس کی بنیاد دین نے رکھی ہے۔ اس سے زیادہ اور کیا شرف ہے اسلام کے لئے کہ ایک عیسائی پادری پاپ انقلاب اسلامی کی تمجید کریں۔
آخر میں صدر مجمع روحانیون کرگل ولیہ سید جمال موسوی نے تمام سیمنار کے ذمہ دار شخصیات ، مہمانوں اور مشارکین کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلام سے سیمنار کو اختتام تک پہنچایا۔

حوزہ/ مجمع روحانیون کرگل ولیہ کی طرف سے امام خمینی رہ کی تینتیسوی برسی پر ایک عالی شان سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
-
حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نور اللہ شوشتری(رہ)، قم میں امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و خدمات کو یاد کیا گیا
حوزہ/ حوزہ علمیہ شہید ثالث قاضی نوراللہ شوشتری (علیہ الرحمہ)، قم میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی برسی اور ۱۵ خرداد ۱۳۴۲ (شمسی) کے قیام سے متعلق ایک علمی،بصریتی…
-
سیاحت سے متعلق علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا مؤقف پورے بلتستان کی آواز ہے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجة الاسلام شیخ محمد حسین حیدری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سیاحت کے بارے میں بلتستان کے علماء اور عمائدین کی جانب…
-
امام خمینی ؒکے یوم وصال کی مناسبت سے اتحاد بین المذاہب کانفرنس:
انسانی اخوت اور اتحاد بین المذاہب کی ترویج عالمی امن کے لئے ناگزیر، آغا حسن
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ مذاہب کے درمیان رقابتوں کی راہ و روش کے تباہ کن نتائج تاریخ کے ان مٹ باب بن چکے ہیں جن سے عبرت حاصل کرکے دنیائے انسانیت کو اتحاد…
-
امام خمینی (رہ) نے تمام عالمِ اسلام کو وحدت کا عملی پیغام دیا، علامہ عارف حسین واحدی
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں عالم اسلام کے عظیم قائد اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ایک باوقار…
-
انجمن صاحب الزمان کرگل کے چیئرمین کی رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کے ساتھ ملاقات
حوزہ/ مورخہ 3 جون کو انجمن صاحب الزمان (عج) کے چیئرمین شیخ صادق بلاغی، نے رہبر معظم کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ السلام والمسلمین محمد مروج…
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
امام خمینی (رہ) نے اعلیٰ تعمیری سیاست کے تحت عالمی استعمار کی سازشوں کو بے نقاب کیا
حوزہ / علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت اور انقلاب اسلامی ایران سے متاثر ہو کر دنیا کے مختلف ممالک کے باشعور اور حریت…
-
امام راحل حضرت امام خمینی (رہ) کے امتیازی افکار و نظریات...مولانا شیخ ابن حسن املوی
حوزہ/ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے اعلیٰ افکار و نظریات کی بلند پروازی کے ذریعہ امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقار و اقدار کو حتی الوسع بحال کیا…
-
میلبرن، آسٹریلیا کے امام جمعہ:
امام خمینی صرف لوگوں کے دلوں میں نہیں بلکہ ایک تحریک کی صورت میں زندہ ہیں، حجہ الاسلام سید ابو القاسم رضوی
حوزہ/ آج امام خمینی کی وفات کو ۳۳ سال ہو گئے ہیں مگر امام خمینی صرف لوگوں کے دلوں میں نہیں بلکہ امام خمینی تحریک کی صورت میں زندہ ہیں۔
-
اتھوپیا افریقہ میں امام خمینیؒ کی یاد منائی گئی
حوزہ؍شیخ طاہر نے امام خمینیؒ کے حوالے سے تقریر کی اور آپ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور پھر حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید مصطفیٰ مہدی نجفی نے…
-
-
حضرت امام خمینی ؒ کو انکی 33ویں برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج عقیدت
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام خمینی ؒ کو خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک عرفانی روحانی…
-
فلسفہ انقلاب اسلامی،امام خمینی کی نظر میں
حوزہ/ ہمیں دنیا کے مستضعفین کی حمایت کرنا ہے،ہمیں انقلاب کو دنیا میں برآمد کرنے کے لیے کوشش کرنا چاہیے اور یہ فکر چھوڑ دیں کہ ہمیں اپنا انقلا پوری دنیام…
-
صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری:
امام خمینی (رح) اس شخصیت کا نام ہے کہ اہل دل کل بھی ان کے ہمرکاب تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے
حوزہ/ امام خمینی (رح) فقط ایک اعلی مرجع تقلید اور مذہبی شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید سیاسی قائد اعلی تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعمار کی سازشوں کو…
-
انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کی جانب سے قم المقدسہ میں امام خمینی (رہ) کی 33ویں برسی منائی گئی
حوزہ/ امام خمینی (رہ) کی تینتیسویں برسی حسینیہ بقیت اللہ الاعظم (عج) میں انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے نہایت عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔
-
کرگل میں جوادیہ پروجیکٹ کیئر کے ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح
حوزہ/ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد محمدی کی قیادت میں شروع کیا گیا جوادیہ پروجیکٹ کیئر معاشرے میں عصری تعلیم کے میدان میں تبدیلی لانے کے حوالے…
-
امام خمینی کی برسی کے پروگرام سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح، امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تینتیسویں برسی کے پروگرام میں اپنی تقریر کے دوران کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، اسلامی جمہوریہ…
آپ کا تبصرہ