۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ حسین حیدری

حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجة الاسلام شیخ محمد حسین حیدری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سیاحت کے بارے میں بلتستان کے علماء اور عمائدین کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش کردہ متفقہ قرارداد پورے بلتستان کی آواز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین حیدری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سیاحت کے بارے میں بلتستان کے علماء اور عمائدین کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش کردہ متفقہ قرارداد پورے بلتستان کی آواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد بلتستان امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بلتستان میں سیاحت کے آغاز اور سیاحوں کی آمد کے حوالے سے سیاحوں کے لئے ضابطہ اخلاق پر مشتمل ایک قرارداد منظور کی گئی تھی اور جس میں بلتستان کے مذہبی اور ثقافتی امور کے پیش نظر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آنے والے سیاح غیر مذہبی اور علاقائی ثقافت کے منافی رفتار سے اجتناب کریں اور بلتستان کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے پر زور اپیل کی گئی ہے اس ضابطہ اخلاق کا اجرا کرتے ہوئے آنے والے سیاحوں کو سیرگاہوں، ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں منشیات کے استعمال، رقص و سرور کی محفلوں اور بے پردگی سمیت بلتستان کی مذہبی فضاء کو خراب کرنے والی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات سے روکا جائے۔

صدر جامعہ روحانیت نے کہا کہ اس قرارداد میں مقامی کاروباری حضرات سمیت پوری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آنے والے سیاحوں کی مہمان نوازی کی جائے اور انصاف سے لین دین کیا جائے، لہذا ان چیزوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔

صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اس قرارداد کی مکمل تائید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چاروں اضلاع کی انتظامیہ اس ضابطہ اخلاق کے اجرا کو یقینی بنائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .