حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے (آزمون کارشناسی ارشد) ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا، جس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، حجۃ الاسلام ڈاکٹر فداعابدی صاحب نے امتحان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پیدائش سے لیکرآخری سانس تک مختلف قسم کے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے انسان کو مختلف امتحانات میں کامیاب ہونے کے لئے کامیابی کے اصولوں سے آشنائی حاصل کرنا چاہئے تاکہ امتحانات میں اچھی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوسکے مثال کے طور پر ابھی یہ ایم فل انٹری ٹیسٹ ہے اس میں بھی کامیابی حاصل کرنے کےلئے ان کے اصولوں سے آشنائی حاصل کرنا بہت ضروری ہے ورنہ کامیابی ممکن نہیں۔
انہوں نے کامیابی کے اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے اصولوں میں سے ایک ذہنی سکون ہے دوسرا مناسب مکان اور زمان وغیرہ ہے۔
شعبۂ تعلیم کے سربراہ حجۃ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی تعلیمی گرسرمیوں کے بارے میں اجمالی طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو کئی برسوں سے طلباء کی بہترین تعلیمی سہولت کی خاطر آزمائشی امتحان کا انعقاد اور طلباء کرام کی بہترین انداز میں تیاری کے حوالے سے کم وقت میں ماہر اساتذہ کرام سے استفادہ کرنے کا شرف حاصل ہے۔ جامعہ روحانیت مختلف کلاسوں کا انعقاد کرکے طلباء کرام کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ہم اس سلسلے میں تمام اساتذہ و جامعہ روحانیت کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
امتحان ہال میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور نائب صدور حجۃ الاسلام سید حامدعلیشاہ رضوی اور حجۃ الاسلام شجاعت علی کریمی سمیت شعبۂ تعلیم و تربیت کے تمام معاونین، شیخ احمد صالحی، شیخ احمد سعید، شیخ مہدی آخوندزادہ اور برادر عنایت علی شریفی نے بھی موجود تھے۔
ایم فل انٹری ٹیسٹ کے لئے منعقدہ اس آزمائشی امتحان میں مدرسہ القائم، مدرسہ ادبیات فرہنگ، مدرسہ علوم انسانی، مدرسہ واحد اشتیان، مدرسہ امام علی، مدرسہ امام سجاد، مدرسہ امام خمینی، مدرسہ شھابیہ، مدرسہ تاریخ امام اور مدرسہ الامام المنتظر کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔