۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
صحافی ارشد شریف

حوزہ/ غیر جانبدار صحافتی حلقوں میں دبے لفظوں کے ساتھ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ ارشد شریف کے قتل میں عالمی خفیہ ایجنسیز کے ہاتھ ملوث ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر جانبدار پاکستانی صحافتی حلقوں میں دبے لفظوں کے ساتھ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ ارشد شریف کے قتل میں عالمی خفیہ ایجنسیز کے ہاتھ ملوث ہیں اور واضح تر ہاتھ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ہے، کیونکہ ایک تو کینیا میں امریکی نفوذ بہت ہے اور دوسرا ٹارگٹ کلنگ میں منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اسنیپر گن استعمال ہوئی ہے جس میں ارشد شریف کو ہی ٹارگٹ کیا گیا ہے، لہذا صحافی برادری اس امکانی نتیجے پر پہنچ رہی ہے کہ انٹرنیشنل خفیہ ایجنسیز نے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے اس بلند آواز کو دبایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹیوٹر پر جاری بحث و مباحثے میں پاکستان کے بعض سیاسی و غیر سیاسی ہاتھوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے کہ ان کی ڈیمانڈ پر سی آئی اے نے یہ کام کیا ہے۔

صارفین کے مطابق، پاکستانی سینئر صحافی کا قتل ان لوگوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے جو تنقید و احتساب کی آواز کو قتل و غارت کے ذریعے دبانا چاہتے ہیں، بلکہ اب حق کی آوازیں مزید اور بلند ہوں گی اور ذمہ داروں کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .