۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ : امام جمعہ ملبورن نے کہا:  سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل پوری صحافت کا قتل ہے۔ دنیا کے تمام  مذہبی اور سیاسی  طبقات سے تعلق رکھنے والی عوام نے اس ظلم کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے سینئر صحافی ارشد شریف کے المناک شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس قتل کے پس پردہ قوتوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مرحوم ارشد شریف کے لواحقین کی ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .