۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کی ارشد شریف قتل کی مذمت

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا: ملک کے نامور و محب وطن صحافی ارشد شریف کے دیار غیر میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمعروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ٹوئیٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا: ملک کے نامور و محب وطن صحافی ارشد شریف کے دیار غیر میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔شہید ارشد شریف کو مادر وطن سے محبت کی سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا: شہید ارشد شریف پاک وطن میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کا پکا مخالف تھا ۔ استکباری قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خاطر اپنے راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹانا ضروری سمجھتی ہیں۔حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں۔ ایم ڈبلیوایم شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا: ارشد شریف کی مظلومانہ شہادت کے بعد ملک دشمن قوتوں کو بے نقاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ارشد شریف کا بے گناہ خون رائیگاں نہیں جائے گا حق و سچ کی آواز کبھی نہیں دب سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .