۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تعزية الإمام الخامنئي عقب الحادث الإرهابي في مرقد أحمد بن موسى الكاظم (ع) (شاهچراغ) في شيراز

حوزہ/ یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے شیراز میں حرم شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا: شیراز میں دہشت گردانہ حملہ، ایرانیوں کی یکجہتی میں اضافہ کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے شیراز میں حرم شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا: شیراز میں دہشت گردانہ حملہ، ایرانیوں کی یکجہتی میں اضافہ کرے گا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے تاکید کی کہ "ہم شیراز شہر میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں"۔

محمد علی الحوثی نے اپنی ٹویٹ جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ "یمن اس فقدان پر ایران کی قیادت اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "ہمیں یقین ہے کہ یہ خوفناک جرم ایران کے دشمنوں کے مذموم منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی قوم کی یکجہتی اور اتحاد میں اضافہ کرے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .