۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ / صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تجھے جو سمجھ میں اے کر لے اپنی ساری کوشش صرف کر لے لیکن تو ہمارا ذکر نہیں مٹا سکتا ہے, ہم خون میں آغشتہ ہوکر بھی زندہ جاوید رہیں گے  تو محلوں میں رہ کر بھی مردہ اور متعفن  رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی | صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی نے ایران کے شہر شیراز میں ہوئے واقعہ پر اظہار افسوس اور مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کا متن اس درج ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ

بای ذنب قتلت

ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیل کی نامشروع نجس اولاد نے اپنے آباؤاجداد کی درندوں سے بدتر سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آقاؤں کے اشارے مظلوموں کو خانہ خدا اورحرم شاہ چراغ میں ان کے پاکیزہ اور طیب وطاہر خون سے آغشتہ کردیا لیکن دنیا میں حقوق بشر کے نام نہاد پرچم داروں پر موت کا سا سناٹا طاری ہے ۔سوشل میڈیا سے لے کر الیکٹرونک میڈیا تک سب کے سب اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے۔

ہمارے لیے تو کوئی مشکل ہی نہیں۔ ہم تو ایسے نجس العین دہشت گردوں کے خون آشام ہاتھوں سے شہید ہوکر ہمیشہ زندہ و جاوید ہوتے رہے ہیں۔

ہندہ جگر خوارہ کی اولاد آج بھی زندہ ہے وہ وقتا فوقتاً اپنے خونین پنجے کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے اور اس کا دندان شکن جواب بھی اسے ملتا رہتا ہے ،اس دہشت گردانہ حملہ کا جواب بھی عنقریب دیا جائے گا اور اس وقت ظالموں کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا ۔ہم وقتیہ جواب بھی دیں گے اور زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا سے لے کر آج تک ہر مظلوم کے خون کا بدلہ لینے والے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ہمراہ بھی ہم ان شاءاللہ ان درندوں سے بدتر ظالموں سے ایسا بدلہ لیں گے کہ زمین اپنی تمام تر وسعتوں کے ساتھ ان کے لیے تنگ ہو جائے گی بلکہ وہ بتائے گی کہ فلاں ظالم فلاں مقام پر چھپا ہے۔

ان شہدائے والا مقام کی طرف سے ہم یزیدان وقتکو مخاطب کر کے زینبی انداز میں یہی کہنا چاہتے ہیں : فَکِد کَیْدک وَاسْعَ سَعْیک و ناصِبْ جُهْدَک فوالله لا تمحُو ذکرنا ۔۔۔

تجھے جو سمجھ میں اے کر لے اپنی ساری کوشش صرف کر لے لیکن تو ہمارا ذکر نہیں مٹا سکتا ہے, ہم خون میں آغشتہ ہوکر بھی زندہ جاوید رہیں گے تو محلوں میں رہ کر بھی مردہ اور متعفن رہے گا۔

وقت کے یزیدوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا قد بہت باؤنا ہے ہمارے بہتے ہوئے آنسو ہی ایسے لوگوں کو غرق کرنے کے لیے کافی ہیں اس لیے ہم اس مصیبت کی تعزیت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے غیبت کے زمانے میں ان کے نائبین برحق مراجع عظام بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے بعد شہدائے کرام کے پسماندگان کی بارگاہِ تعزیت اور تبریک دونوں پیش کر کے ان مجروح قلب و جگر کو سکون عطا کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ ہمیں بھی انہیں شہدائے والا مقام کے راستے پر چل کر عاقبت بخیر ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

شریک غم

العبد

سید مراد رضا رضوی

صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ

یکم ربیع الاخرہ 1444ہجری مطابق 27/اکتوبر 2022

حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا، شام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .