۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ/ صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے کہا کہ کتنے عظیم سرور و انبساط کا موقع ہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ میں براہ راست شامل ہونے کے باوجود اسرائیل کے حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر سکیں بالکل ماضی کے یزید کی طرح جب وہ اپنا گناہ ابن زیاد کے سر مڑھ رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مراد رضا رضوی، صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے کرمان میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کتنے خوش نصیب تھے وہ شہدائے راہ فاطمی جو میلاد مسعود صدیقہ طاہرہ حضرتِ فاطمہ زیرا سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر سردار قلوب سے ملحق ہو کر بنت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں باریاب ہوتے ہوئے سرخرو ہو گئے۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیالوں اور جواں مردوں کے زبر حدید اور بنیان مرصوص قلب و جگر کے سامنے دشمن حواس باختہ اور خوف زدہ ہے۔ایک سردار قلوب کی شہادت نے دنیا کو تہ وبالا کر دیا ۔امریکہ کا غرور ٹوٹا، اسرائیل کا گھمنڈ چکنا چور ہوا اور اب تو اس کے فلک شگاف نعرہ رعب و ہراس سے فاطمی جیالے تو بہت دور کنجشک وحمام کا دل رکھنے والے ممالک بھی اس سے خوف زدہ نہیں ہیں ۔

مولانا مراد رضا رضوی نے کہا کہ آج جو کچھ بھی علاقے میں ہو رہا ہے اور دنیاے ظلم وجور اپنے ہزارہا مظالم اور جنگی جرائم کے باوجود لرزہ بر اندام ہے یہ سب سردار قلوب شہید قاسم سلیمانی ابو مہدی مہندس اور ان کے ہم نوا ساتھیوں کے خون ناحق کا اثر ہے جس کی بنیاد پر اسرائیل اپنے ہی علاقے میں عدم ثبات بلکہ تزلزل کا شکار ہے جو اس کے بے نیل و مرام ہو کر قارون کی طرح زمین کے اندر دھنسنے کی علامت ہے جس کا بین اور واضح ثبوت سردار قلوب کی چوتھی برسی کے موقع پر ظاہر ہوا ۔امریکہ اور اسرائیل کے دہشت گرد غنڈے داعش نے اس دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری قبول کر کے اپنے چہرے کو مزید عریاں کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتنے عظیم سرور و انبساط کا موقع ہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ میں براہ راست شامل ہونے کے باوجود اسرائیل کے حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر سکیں بالکل ماضی کے یزید کی طرح جب وہ اپنا گناہ ابن زیاد کے سر مڑھ رہا تھا۔

صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے کہا کہ آج سردار قلوب کا مزار بھی ان کے ظاہری وجود کی طرح دشمن کا زہرہ اب کر رہا ہے ۔ ان شاء اللہ اس مزار میں دفن ہونے والے جیالے کا خون مزید رنگ لائے گا اور دریاے سرخ اسرائیل کی نابودی کا جشن منانے گا ۔ ان ظالموں کا بیڑا ایسا غرق ہوگا کہ ہر راہ امن ان کے لیے نا بودی کی نوید ہوگی ۔ہم تو اس دن کی امید میں آنکھیں بچھائے ہیں جب ہر در و دیوار ،کوہ و دشت و صحرا اپنے پیچھے چھپے ظالموں کا نام لے کر حقیقی وارث خون فاطمی کو مژدہ سنائیں گے کہ ظالم فلاں جگہ چھپا ہے۔ وہ دن مظلوموں کی ترنگ اور ظالموں کے انگلیاں چبانے کا دن ہوگا۔

آخر میں کہا کہ ہم اس سعادت کبری کی تبریک اور مصیبت عظمی کی تعزیت امام زمانہ عج کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے علماء و مراجع عظام بالخصوص رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ائ دامت برکاتہ کی خدمت میں تعزیت و تہنیت پیش کرتے ہیں ۔اسی طرح شہداء کرام کے متعلقین کی بارگاہ میں اس امید کے ساتھ تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں کہ ہمارا انجام بھی شہادت قرار پاے اور ہم مسلسل یہی ورد کرتے رہیں:فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن يَنتَظِرُۖ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .