۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محسن ناصری

حوزہ/ حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار یہ بات اچھی طرح سمجھ لے نہ کل شہید قاسم سلیمانی پر کئے گئے وحشیانہ و دہشتگردانہ حملہ سے جہاد علمی و نظامی رکا تھا اور نہ آج شہید فخری زاده کی شہادت سے رکے گا انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح ظالموں کے ہاتھوں صرف مایوسی آنے والی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی جوہری سائنسدان شہید ڈاکٹر محسن فخری زاده پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ و مجرمانہ قتل پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ حسن ناصری مدیر حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی اور اساتذه، طلاب، اراکین کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور اسکے ساتھیوں کی نا کامی اور جمہوری اسلامی ایران سے خوفزده ہونے کی واضح نشانی ہے اس بزدلانہ حملہ میں ڈاکٹر فخری زاده کی شہادت واقع ہوگئی۔لیکن عالمی استکبار یہ بات اچھی طرح سمجھ لے نہ کل شہید قاسم سلیمانی پر کئے گئے وحشیانہ و دہشتگردانہ حملہ سے جہاد علمی و نظامی رکا تھا اور نہ آج شہید فخری زاده کی شہادت سے رکے گا انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح ظالموں کے ہاتھوں صرف مایوسی آنے والی ہے۔

ہم طلاب و اساتیذ اور اراکین حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام شہید محسن فخری زاده پر ہوئے دہشتگردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی وه بین الاقوامی سطح پر اس کی مخالفت نیز اس وحشیانہ حملہ کے مجرموں کو سخت اور جلد ار جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے خواہاں ہوں۔ 

اس عظیم حادثہ پر ہم امام عصر عج ،مقام معظم رہبری ، مراجع عظام اور ایران کی غیور ملت نیز تمام عاشقان رسول و آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  بالخصوص شہید کے خانواده کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور پسماندگان کو  صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .