۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کے مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ شریعت اسلامی اور اسکے محافظین و محامین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت سے آج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کے زد پر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے  مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے آیت اللہ سید باقر الحکیم طاب ثراہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر نجف اشرف میں شہید کےمرقد مبارک میں منعقدہ مجلس میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت اسلامی اور اسکے محافظین و محامین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت سے آج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کے زد پر ہیں۔

موصوف نے بیان کیا کہ متعدد بیانوں سے یہ واضح کرچکے  ہیں کہ عراق میں امنیت کے شعبےمیں جو مشکلات ہیں اس میں حکومت کی تقصیر اور مخلصین کو میدان سے باہر کرنا ایک اہم سبب ہے۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی المناک رحلت سے لیکر ہر زمانے میں ہرجگہ اور اب تک شریعت اسلامی اور اس  کے محافظین دنیا میں فتنہ و فساد پھیلانے والے ظالموں اور شیطانوں کے زد پر ہیں اور وہ نفس محترمہ اور مقامات مقدسہ کی حرمت کی فکر کیے بغیر محافظین کو ختم کرنے کے مواقع کی تلاش میں رہتےہیں۔

ہم آج اس عظیم شہادت کو یاد کررہے ہیں جس میں بزدلانہ و مجرمانہ دہشت گردانہ حملے کی وجہ سےحضرت آیت اللہ سید محمد باقرالحکیم طاب ثراہ اور ان کے ہمرکاب شہداء کی شہادت ہوئی پروردگار ظالموں کا محاسبہ کر، مجرمانہ حملے میں ہمارے عزیز شہید اوران کےساتھی شہداء کےخون کا بدلےلے، پروردگارانکےدرجات مزید بلند کراور انہیں کربلاء کےشہیدوں میں شمارکر،جب وہ اپنے ہی خون میں لت پھت   سربلند،خدا،اپنے جد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم وامیرالمؤمنین علیہ السلام کے حضور پیش ہونگےتو یقینا اپنےاجداد کی شفاعت، ان کا عطف اور ان کی جانب سےخیر مقدمی ان کا مقدرہوگی اور رحمت الہی  ان کے شامل حال ہوگی ہمارا سلام ہو شہید اور تمام صالحین  بندوں پر۔

اسی ضمن میں موصوف نے بغداد میں بھی شہید کی یاد میں منعقدہ برسی کی مجلس میں شرکت فرمائی اور صحافیوں سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے عراقیوں نے مسلسل قربانیاں پیش کی ہیں ہمارے عزیز شہید نے طویل عرصے تک ظالم و جابر و ڈکٹیٹر صدامی حکومت کے خلاف جدوجہد کیا اور اس ظالم حکومت کے زوال کے بعد اپنی جان کی عظیم قربانی پیش کرنے والوں میں وہ اولین میں سے تھے یہ سب پر واضح رہےکہ عراق کے شہداء اپنے اہل وطن کے لئے ہمیشہ نور کی مانند رہیں گے اور انکو منور کرتے رہینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .