۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حادثه تروریستی

حوزہ/ عبد اللطیف مرادی" اہلسنت مسلمانوں کے برخلاف تفکیری نظریات رکھتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کو رافضی اور مجوسی قراردیتا ہے اس کے نظریہ کہ ممطابق وہ شیعہ مسلمانوں کا خون بہانہ ضروری سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تکفیری نظریات کا حامل اکیس سالہ دہشت گرد حملہ آور کانام "عبد اللطیف مرادی" ہے اور اس کا تعلق ازبک قبیلہ سے ہے یہ تکفیری دہشت گرد ایک سال پہلے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ایران میں داخل ہوا تھا اور اس وقت مشہد مقدس میں مقیم تھا۔

"عبد اللطیف مرادی" اہلسنت مسلمانوں کے برخلاف تفکیری نظریات رکھتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کو رافضی اور مجوسی قراردیتا ہے اس کے نظریہ کہ ممطابق وہ شیعہ مسلمانوں کا خون بہانہ ضروری سمجھتا ہے"۔

حملہ آور منگل تین رمضان المبارک کو دن میں ایک بجے چاقو لے کر حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوا اور صحن پیغمبر اعظم(ص) میں بیٹھ کر انتظار کرتا رہا تاکہ وہ افراد جو لباس علما میں ہوں ان پر حملہ کر ے ،یہ شخص دو بجکر سولہ منٹ پر تین علمائے کرام پر چاقو سے حملہ کر دیتا ہے ۔ جس میں ایک عالم دین شہید اور دو دیگر زخمی ہوجاتے ہيں حملے کے فورا بعد زائرین اور حرم کی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکار دہشت گرد کو دبوچ لیتے ہيں۔

اس کے 6 ساتھیوں اور سہولت کار وں کو بھی جن میں دو عبد اللطیف مرادی کے بھائی ہیں ان کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے بازپرس کی جارہی ہے ۔

شہید رمضان، عالم مجاہد حجت الاسلام محمد اصلانی کے ایصال ثواب کے لئے کل رات حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبر اعظم(ص) میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید محمد اصلانی کی تشیع جنازہ آج پانچ رمضان المبارک جمعرات کو انجام پائے گی اور حرم میں نماز جنازہ ادا ہوگي جس کے بعد اس شہید عالم دین کے جنازے کو حرم امام رضا علیہ السلام میں دفن کیا جائے گا۔

اس درمیان حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو دیگر علمائے کرام کی مشہد مقدس کے امدادی ہسپتال میں جاکر خیریت دریافت اور ان کی عیادت دکی اور ڈاکٹروں سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کی انتظامیہ کو بہترین معالجے کی ہدایات دیں

امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی احمد مروی اسپتال میں ان زخمیوں کی عیادت کے بعد ان کے گھر بھی گئے اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اطمینان دلایا کہ دونوں زخمیوں کا مکمل طریقے سے علاج ہورہا ہے۔

آستان قدس اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام شیخ احمد مروی بعد ازاں شہید رمضان حجت الاسلام حاج محمد اصلانی کے گھر بھی گئے اور شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

قبل ازیں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی نے اپنے ایک بیان میں حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر كی حرمت شکنی اور تقدس کو پامال کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم مجاہد اورپسماندہ طبقہ کے خدمتگذار حجت الاسلام اصلانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مجاہد عالم دین نے اپنی کئی برسوں کی خالصانہ خدمت کا اجر شہادت کی صورت میں خداوند منان سے حاصل کرلیا ۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے تین علمائے کرام پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آستان قدس رضوی اس واقعہ کے مجرموں اور سہولت کاروں کی شناخت اور انہیں سزا دلوانے تک تحقیقات جاری رکھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .