۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جبهه عمل اسلامی لبنان

حوزہ/تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے مشہد مقدس میں حرمِ امام رضا (ع) میں تکفیریوں کی طرف سے کی جانے والی وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے مشہد مقدس میں حرمِ امام رضا (ع) میں شیطان بزرگ امریکہ اور صہیونیوں کے مزدور تکفیریوں کے توسط سے کی جانے والی دہشت گردی میں دو علمائے کرام کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں تکفیری کرائے کے قاتلوں نے وحشیانہ جرم کا ارتکاب کر کے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور ماہِ مبارکِ رمضان کی بے حرمتی کی ہے۔

تحریکِ عمل نے مزید کہا کہ دینِ اسلام نے سب کو خدائی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے اور مسلمانوں کے درمیان محبت، تعاون اور مہربانی کا حکم دیا ہے اور ان کے درمیان قتل و غارت سے منع کیا ہے، لیکن ان تکفیری اور گمراہ مجرموں اور ان تکفیریوں کے اعمال کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جبھۂ عملِ اسلامی نے کسی بھی اسلامی مذہب کے معتبر مقدسات کی توہین کو دینِ اسلام کے دشمنوں کی خدمت قرار دیا اور کہا کہ یہگستاخیاں تفرقہ، فتنہ اور اسلامی اتحاد و وحدت کی روح کو تباہ کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

جبھۂ عمل نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ دینِ اسلام اور اسلامی اتحاد و وحدت کے دشمن اپنی سازشوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایسے دہشت گردانہ اور وحشیانہ جرائم کے ذریعے اسلامی مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات اور اختلافات کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

آخر میں، تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے تمام مسلم علماء، مفتیوں، مبلغین اور صحیح اسلامی فکر کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فتنہ پھیلانے سے امت کو خبردار کریں اور ان کی جہالت اور جھوٹ کو بے نقاب کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .