حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محمد صادق دارائی، جو کہ حرم مطہر رضوی میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے، چند لمحے قبل ہسپتال میں شہید ہو گئے ہیں۔
وہ منگل کے دن ایک تکفیری ایجنٹ کی جانب سے حرم مطہر رضوی میں قاتلانہ حملے کے بعد سے مشہد مقدس کے "امدادی شہید کامیاب ہسپتال" کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل تھےلیکن آخر کار ان پر ہوئے متعدد واروں اور زخموں کی شدت کے نتیجے میں آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مشہد مقدس کے "امدادی شہید کامیاب ہسپتال" کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود خانی نے اس خبر کا اعلان کیا کہ "بدقسمتی سے حجۃ الاسلام محمد صادق دارائی، جو کہ حرم مطہر رضوی میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے اور اس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل تھے، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ان پر ہوئے متعدد واروں اور زخموں کی شدت کے نتیجے میں آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
انہوں نے کہا: ایک اور زخمی عالمِ دین حجت الاسلام پاکدامن کو مزید علاج جاری رکھنے کے لیے کل مشہد کے "رضوی ہسپتال" منتقل کر دیا گیا تھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ آج سہ پہر مشہد مقدس کے "امدادی شہید کامیاب ہسپتال" کے ڈائریکٹر نے حجت الاسلام دارائی کی حالت کی خرابی اور مشکل سرجری کا اعلان کیا تھا اور لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔