۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسماعیل بازدار

حوزہ / ایران کے شہر بوشہر میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا: دشمن دہشت گردی کر کے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بو شہر کے مدرسہ امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) میں دینی طلبہ اور علماء کرام نے احتجاجی جلسہ منعقد کرکے حرم امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردی کی شرمناک واقعے کی مذمت کی ہے۔

بو شہر کے اہل سنت امام جمعہ نے اس احتجاجی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے اس دلخراش واقعے پر تعزیت اور تسلیت عرض کی اور کہا: راہِ اسلام میں بہنے والا خون کا ہر قطرہ امتوں کو زندہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تکفیری تفکر جہالت اور بے دینی کی علامت ہے اور جہاں بھی یہ تفکر پایا جاتا ہے وہاں ویرانی اور تباہی کے سوا اس کا نتیجہ نہیں ہوتا۔

بو شہر کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اہل سنت اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ دشمن دہشت گردی کے ذریعے شیعہ اور اہل سنت میں اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا۔

اس احتجاجی جلسے کے اختتام پر طلباء اور علمائے کرام نے حرم امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف بیانیہ بھی جاری کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .