۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سردار قاآنی

حوزہ/سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھیں گے، کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران/سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے جمعرات کے دن سردار شہید سید محمد حجازی کی برسی کے موقع پر شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی حمایت اور اسرائیل کی تباہی میں تیزی لائیں گے۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر نے رمضان میں اسرائیلی جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہداء نے اسلام، اسلامی اقدار اور فلسطین کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

جنرل قاآنی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم میدانِ جنگ میں حاضر ہیں، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران استکبارِ جہاں اور بین الاقوامی صہیونیت کے خلاف جدوجہد میں سب سے آگے ہے اور ہم شہداء کی عزت و عظمت سے بھرپور راستے پر گامزن رہیں گے۔

سردار قاآنی نے شہید سردار حجازی جنگی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید نے ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور صہیونیوں کے مقابلے میں منصوبہ بندی کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور سید حسن نصر اللہ شہید کو مزاحمتی محاذ کے فاتح اور کامیاب کمانڈر اور اپنے دوستوں میں سے قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں مزاحمتی جوانوں نے حالیہ اپنی کارروائیوں کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے، پھر وہ کیا شور مچائیں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ کا ارادہ رکھتے ہیں؟

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھیں گے، کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوامی املاک کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے ہیں اسی لئے ہر جگہ اسرائیل کی طرح ظلم نہیں کرتے ہیں کیونکہ ہم اسلامی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے والے ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ کہاں اور کیسے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سردار قاآنی نے کہا کہ زوال پذیر غاصب صہیونی حکومت وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے زوال کے قریب تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی موجودہ جابر حکومت تباہی کے دہانے پر ہے اور ان شاء اللہ انقلابِ اسلامی کے مزاحمتی جوانوں اور مزاحمتی محاذ کی مدد سے اس حکومت کے خاتمے میں تیزی آئے گی۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے
یمنی مقاومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ کے مزاحمتی جوانوں نے بدترین حالات میں جنگ کے ساتھ ملک کو بھی بہترین طریقے سے چلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یمنی اپنی مدد آپ کے تحت ہتھیار بنا رہے ہیں اور دشمن کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

قاآنی نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ سعودی عرب کے ناداں لیڈروں کو جان لینا چاہئے کہ جب اس جنگ کو پوری دنیا کی سہولتوں کو بروئے کار لا کر آٹھ سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر روز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں تو انہیں عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اس شکست خوردہ جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے۔

قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے سعودی عرب کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی حکام عاقل ہیں تو انہیں جلد از جلد اس جنگ کو ختم کرنا چاہئے، کیونکہ یمن کے پاس اب کھونے کے لئے کچھ بچا نہیں ہے۔ سعودی ظالموں نے غاصب اسرائیلی حکومت جیسے مجروں کی مدد سے یمنی ہسپتالوں سے لے کر ان کے انتہائی ضروری اداروں کو نقصان پہنچایا ہے؛ اس حوالے سے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، لہذا سعودی عرب کو شرم آنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .