۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ محفل انس با قرآن کریم با حضور نماینده ولی فقیه در آذربایجان شرقی

حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کے قائدین کی بدولت قرآنی ثقافت کو معاشرے میں فروغ ملا ہے، لیکن اس ثقافت کو مزید فروغ دینے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر تبریز (مشرقی آذربائیجان) میں مقامِ معظمِ رہبری کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی کے تحت منعقدہ محفلِ انس با قرآن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کے قائدین کی بدولت قرآنی ثقافت کو معاشرے میں فروغ ملا ہے، لیکن اس ثقافت کو مزید فروغ دینے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قرآن مجید کی بہار ہے، مزید کہا کہ قرآن دلوں کی بہار ہے اور دلوں سے کدورتوں کو دور اور اسے سکون اور اطمینان بخشتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم نے ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی کی اس تقریب کے انعقاد پر قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں الہی ضیافت کا لامحدود سلسلہ ہے، لہذا اس عظیم مہینے کے سنہری مواقع کو قرآن مجید سے بہرہ مندی کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔

ادارۂ کل تبلیغاتِ اسلامی مشرقی آذربائیجان کے سربراہ حجۃ الاسلام سید محمود حسینی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور معاشرے میں قرآن کریم کے آثار اور برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآنی بنانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .