۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام جمعه آستارا

حوزہ / حجت الاسلام باقری ارومی نے مدرسہ علمیہ آستارا کے طلباء کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مبطلاتِ روزہ کو ترک کرنا روزے کا ادنیٰ ترین مرحلہ ہے کہ جو اس بابرکت مہینے اور فریضۂ الہی کے مقابلے میں ہمارا کم از کم فرض بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر آستارا کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد جواد باقری ارومی نے آج اس شہر کے مدرسہ علمیہ ولیعصر(عج) آستارا کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ وہ اس بابرکت مہینے میں خدا کی رحمتوں اور برکات سے بہرہ مند ہوں۔

انہوں نے طلباء کو خطبہ شعبانیہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے اس میں رمضان المبارک کی دیگر مہینوں پر فضیلت کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا: اس مہینے کے دنوں، راتوں اور اوقات کو روزہ دار مومن کے لیے بہترین لمحات قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکے۔

انہوں نے روزے کے درجات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مبطلاتِ روزہ کو ترک کرنا روزے کا ادنیٰ ترین مرحلہ ہے کہ جو اس بابرکت مہینے اور فریضۂ الہی کے مقابلے میں ہمارا کم از کم فرض بنتا ہے۔ روزے کا اگلا مرحلہ خواص کا روزہ ہے کہ جس میں کم سے کم روزہ رکھنے کےفریضہ کی ادائیگی کے علاوہ گناہ اور معصیت سے بچنے کے لیے جسم کے اعضاء کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔

حجت الاسلام محمد جواد باقری نے مزید کہا: روزہ کا اعلیٰ ترین مرحلہ وہ ہے جس میں پہلے مراحل پر مواظبت کے ساتھ ساتھ روزہ دار کا دل اور روح خدا کی یاد میں اس قدر مشغول ہو جاتا ہے کہ وہ خدا کے علاوہ کسی اور کی یاد سے دور ہو جاتا ہے اور یہ خدا کے قریب ہونے کی بہترین حالت ہے۔

امام جمعہ آستارا نے روزہ کو خاص ترین الٰہی عبادات میں شمار کرتے ہوئے کہا: روزہ ضبطِ نفس کی بہترین مشق ہے اور اس کا تسلسل انسان کو اپنے نفس پر ایسی قدرت عطا کرتا ہے کہ جس کے نتیجہ میں وہ تقویٰ سے بہرہ مند ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .