۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ مراسم جشن بزرگ گلریزان ویژه آزادسازی زندانیان جرائم غیرعمد در شهرستان سلماس

حوزہ / حجت الاسلام طباطبائی نے کہا: لوگوں کے دلوں کو خوش کرنا، خاص طور پر ضرورت مندوں کے دلوں کو خوش کرنا، انتہائی مستحسن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام سید ابراہیم طباطبائی نے ایران کے شہر سلماس میں غیرعمد جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی آزادی کے جشن کے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: غیر عمد جرائم کے مرتکب افراد کی مالی امداد خداپسندانہ اور اسلامی معاشرے میں انتہائی مستحسن ہے۔

انہوں نے کہا: ماہ مبارک رمضان رحمتوں، مغفرت اور برکتوں سے بھرا مہینہ ہے اور اس آسمانی مہینے میں رحمت الہی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور اسے قرآن کی بہار کہا جاتا ہے لہذا اس مہینے کی برکات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام طباطبائی نے مزید کہا: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حتی مومن کا سانس لینا اور سونا بھی عبادت ہے اور اس مہینے کے ہر لمحے کو خدا سے راز و نیاز، حاجت طلبی اور عبادت کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

شہر سلماس کے امام جمعہ نے صدقہ جیسی نیک روایت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: انسان دنیا سے صرف ایک چیز جو اپنے ساتھ لے جاتا ہے وہ اس کے نیک اور صالح اعمال ہیں اور یہ اعمال بروزِ قیامت اور آخرت میں اس کے کام آئیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .