حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام حسن رحیمی نے مدرسہ زینب کبریٰ (س) ارومیہ میں شب شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شبہای قدر میں انسان کے لئے خداوند متعال کا قرب حاصل کرنے کی بہترین فرصت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس رات کے بہترین اعمال میں صدقہ کرنا اور صادقانہ اور خالصانہ دعائیں کرنا ہے۔
حجت الاسلام رحیمی نے کہا: اس رات میں ہم قرآن کی تلاوت، ذکر اور دعا کے ذریعے اپنی مرادوں کو حاصل کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں گناہوں سے نجات اور برکات کے حصول کی دعا کر سکتے ہیں۔
حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے اس استاد نے کہا: صدقہ دینا ان اعمال میں سے ایک ہے جو ہماری انسانی روح کو بہتر بنانے اور دوسروں کی مدد کرنے میں مدد کرتا ہے، صدقہ دینا دوسروں کے ساتھ ہماری ہمدردی و محبت اور سخاوت کی علامت ہے اور ہمیں انسانیت اور مہربانی کی طرف راغب کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شبِ قدر میں امام زمانہ (عجل) کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا کرنے کی بھی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔
حجت الاسلام رحیمی نے حضرت امام علی علیہ السلام کی باعظمت اور بلند مرتبہ شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شخصیتوں میں سے ایک ہیں۔ شجاعت، عدالت، علم اور تقوا میں وہ بے مثال ہیں۔ انہیں ظلم و جبر کے خلاف قیام اور عدل و انصاف کے قیام کے ذریعہ انسانیت کے لیے ایک عظیم سرمایہ کے طور پر جانا جاتا ہے، امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اپنے فرامین اور اعلیٰ کردار سے ہمیں بہترین اخلاقی اور انسانی اصولوں کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ