جمعہ 21 مارچ 2025 - 05:00
توبہ حقیقی، تقدیر بدلنے کی کنجی ہے

حوزہ/ مدیر مدرسہ علمیہ زینب کبری (س) ارومیہ زینب قلی زادہ نے شب قدر کی ایک محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ اور استغفار، قرآن کی تلاوت اور دعا انسان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے شب قدر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ راتیں سال بھر کی تقدیر کے فیصلے کی راتیں ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ارومیہ / مدیر مدرسہ علمیہ زینب کبری (س) ارومیہ زینب قلی زادہ نے شب قدر کی ایک محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ اور استغفار، قرآن کی تلاوت اور دعا انسان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے شب قدر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ راتیں سال بھر کی تقدیر کے فیصلے کی راتیں ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے امام صادق (ع) کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شب انیسویں کو تقدیر مقرر کرتا ہے، شب اکیسویں کو اس میں تبدیلی کرتا ہے اور شب تئیسویں کو اسے حتمی کر دیتا ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ ان بابرکت راتوں میں دعا اور عبادت کے ذریعے اپنی تقدیر میں بہتری کی دعا کرے۔

قلی زادہ نے کہا کہ شب قدر میں دعا اور مناجات بہت اہم ہیں، خاص طور پر امام زمانہ (عج) کے ظہور کی دعا سب سے افضل دعاؤں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توبہ اور استغفار، قرآن کی تلاوت اور غریبوں کی مدد جیسے اعمال انسان کی زندگی اور تقدیر میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ رمضان اور شب قدر میں خودسازی پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ یہی کامیابی اور قربِ الٰہی کا راستہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha