۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حاج اقا قریشی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا کہ بعض گناہ، جیسے غیبت، شک اور دوسروں کی زندگیوں میں تجسس ،معاشرے میں عام ہو گئے ہیں اور یہ گناہ انسان کو خدا کی نظروں سے گرا دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید مہدی قریشی نے آج مغربی آذربائجان میں واقع مصلائے امام خمینیؒ میں اعتکاف میں بیٹھے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا تمام امام زادوں میں اعلیٰ مقام رکھتی ہیں، آپ نے اپنی زندگی میں سخت ترین آزمائشیں برداشت کیں اور تمام امتحانوں میں کامیاب و سرفراز ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس کے کہ حضرت زینب (س) نے کربلا میں بہت تکلیفیں برداشت کیں اور اپنے دونوں بچوں کو حضرت سید الشہداء (ع) کی راہ میں قربان کردیا لیکن کبھی اپنے بچوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا بلکہ صرف امام حسین (ع) کا تذکرہ کیا۔

ارومیہ کے امام جمعہ نے بیان کیاکہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کا مقام اتنا بلند تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے ان سے دعا کی درخواست کی اور جب حضرت زینب سلام اللہ علیہا ابن زیاد کے گھر میں داخل ہوئیں اور مرجانہ کے بیٹے نے آپ کو ذلیل کرنا چاہا تو علی (ع) کی بیٹی نے نے جواب دیا "ما رأيت الا جميلاً " میں نے کربلا میں خوبصورتی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: جب آل محمد ؐکے اسیر کوفہ میں داخل ہوئے تو حضرت زینب ؑ نے کوفیوں سے خطاب کیا اور صورت حال بیان کی اور کوفیوں کو اس سانحہ کے بارے بتایا کہ فرزند رسول خداؐ کو شہید کر دیا گیا تو رونے لگے، آپ نے بہادری سے کہا: فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَ لْيَبْكُوا كَثِيراً.

مغربی آذربائیجان میں رہبر معظم کے نمائندے نے مزید کہا: "یزید کے دربار میں جب قیدیوں کو لایا گیا تو حضرت زینب نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دفاع کیا اور یزید اور یزیدیوں کو رسوا کیا اور زہر آلود ماحول کو بدل کر رکھ دیا۔"

مولانا نے کہا کہ کچھ گناہ لوگوں میں عام ہو گئے ہیں اور ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں۔ گناہ انسان کو خدا کی نظروں سے گرا دیتا ہے، اور خدا انسان پر اپنی نظر رحمت نہیں کرتا اور اسے اسکے حال پر چھوڑ دیتا ہے، لہذا ہمیں اپنے گناہوں سے فوراً توبہ کرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قریشی نے کہا: یہ شبہات کے گناہوں میں سے ایک ہے جس سے خدا تعالی مومنین کو قرآن میں منع کرتا ہے اور ہمیں محتاط رہنا چاہیے اور دوسروں کے بارے میں حسن ظن رکھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .