۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکزی شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےلاہور میں سہ روزہ اعتکاف

حوزہ/ مرکزی شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر لاہور میں ایام البیض کی مناسبت سے تیرہ چودہ اور پندرہ رجب المرجب خواتین کے لیے معنوی و فکری اعتکاف کا اانعقاد کیا گیا جس میں دعا و عبادات و تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے دروس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ مرکزی شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر لاہور میں ایام البیض کی مناسبت سے تیرہ چودہ اور پندرہ رجب المرجب خواتین کے لیے معنوی و فکری اعتکاف کا اانعقاد کیا گیا جس میں دعا و عبادات و تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے دروس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی ،مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی ، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی نے مختلف موضوعات پر خواتین سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اعتکاف کے انتظامات میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی خواہران میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے کتابیں اور اسناد ھدیہ کی گئیں اعتکاف کے آخری روز شہادت جناب زینب س کے حوالے سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جبکہ محترمہ معصومہ نقوی نے اجتماعی طور پر عمل ام داود کروایامعتفکین نے شعبہ خواتین کی جانب سے معنویت سے بھرپور اعتکاف کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .