امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ خواتین زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کے خواتین کو مختلف قسم کے ہنر سے آراستہ کرانے کی غرض سے چلائی گئی سہ ماہی کورس کے اختتامی دن پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں آئی کے ایم ٹی کے نائب رئیس حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر، نگران کونسل کے رکن حاجی اصغر علی کربلائی کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے خاتون آفیسر نرگس بانو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس دوران سہ ماہی کورس میں تربیت شدہ طالبات نے اپنے ہُنر پر مبنی اشیاء کی نمائش بھی کی جنہیں لوگوں کی طرف سے بہت پذیرائی ملی۔ اس دوران معزز مہمانوں نے اس کورس کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے قلیل مدت میں خوبصورت دستکاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے منتظمین اور اساتيد کے کاوشوں کو سراہا۔
تقریب میں تربیت یافتہ طالبات کی طرف سے تیار کردہ تزئین کاری کے کئی نمونوں کے علاوہ مقامی پکوانوں کے مختلف انواع و اقسام کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔جو لوگوں کے دلچسپی کا خاص مرکز بنا رہا۔
آخر میں آئی کے ایم ٹی کے نائب رئیس حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر نے مستقبل میں خواتین کے لئے ایسے مزید مواقع فراہم کرنے کی امید دلائی اور دعاء امام زمانہ کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔