حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹک/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے بیت الزہراؑ انسٹی ٹیوٹ میں سلائی اور کفن کی تیاری کی کلاسز کا سلسلہ جاری تھا جسکا پہلا بیج کورس مکمل کرچکا ہے۔
جن خواتین نے ان کلاسز میں حصہ لیا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی اور مرکزی اراکین نے شرکت کی ۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی مسئول مالیات محترمہ عاصمہ نوید مسئول تحفظ عزاداری سلمی نقوی نے فی سبیل اللہ خواتین کو سلائی اور کفن بنانا سکھانے کی ٹریننگ دی نیز یکم مارچ سے نۓ کورس کا آغاز کیا جائے گا۔