۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد کےزیراہتمام تدبر قرآن تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان تدبر قرآن کا انعقاد امام بارگاہ اصغریہ حسینی مشن میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان تدبر قرآن کا انعقاد امام بارگاہ اصغریہ حسینی مشن میں کیا گیا۔

 اس ورکشاپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع حیدر آباد کے برادران نے بھی شرکت کی جبکہ شعبہ خواتین کے تمام یونٹس سے خواہران کی بھرپور شرکت رہی۔

ورکشاپ میں ادارہ تنزیل القرآن کے رکن مولانا علی عباس نقوی نے خطاب کیا اور قرآن کی تلاوت و تفسیر پڑھنے اور اس پر تدبر کرنے اور اپنی زندگی کو قرآن کے سنہری اصولوں کے مطابق گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .