۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ حضرت بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا بقائے کربلا اور محسنہ اسلام ہیں، ثانی زہراء اسے کہا جاتا ہے جو یزیدی ایوانوں کو لرزا دے، آج کی خواتین میں جزبہ زینبی اجاگر کیا جائے،جسے معصوم امام فرما دیں بی بی مجھے نماز شب میں فراموش نہ کرنا، اسے زینب سلام اللہ علیہا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا میں مقیم ممتاز شیعہ عالم دین حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے بی بی شریکتہ الحسین ثانی زہراء ام المصائب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روز دلسوز شہادت پر اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا بقائے کربلا اور محسنہ اسلام ہیں، ثانی زہراء اسے کہا جاتا ہے جو یزیدی ایوانوں کو لرزا دے، آج کی خواتین میں جزبہ زینبی اجاگر کیا جائے،جسے معصوم امام فرما دیں بی بی مجھے نماز شب میں فراموش نہ کرنا، اسے زینب سلام اللہ علیہا جاتا ہے۔ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا زہد تقوی پرہیزگاری خواتین عالم کے لیے مشعل راہ ہے۔

مولانا موصوف نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ شریکتہ الحسین نے مدینہ سے کربلا اور کربلا سے کوفہ شام کا سفر بیدار ی اسلام کی تحریک تھی جس تحریک نے اسلام کو حیات بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی نے اپنے بابا کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر پوری زندگی اسلام اور دین الہی مبیں کے لیے جدوجہد کی اور توحید الہی و امامت کی بقاء کے لیے مشکلات مصائب اعلام کو برداشت کر کے رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ اسلام اور دین الہی کی حفاظت کے لیے جتنی بھی قربانی دینی پڑے دی جائے۔ آج  بہن بیٹیوں ماوں کو جزبہ زیننی اور سیرت ثانی زہراء  پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں سیدہ کی بتائے ہوئے اصولوں اور کردار کو فروغ دینا ہم سب کی اولین ترجیع ہونی چاہئے تا کہ معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کا سد باب ہو سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے زور دیا کہ مغربی اسلام دشمن قوتیں آزادی کے نام پر خواتین کے حقوق پر مسلسل حملہ آور اور اسلام اور مذہب سے دور رکھنے کے لیے شب و روز سرمایہ کاری کر رہے ہیں ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو شعور اور علم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ استعماری اور طاغوتی نظام کا مقابلہ کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .