۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ جس معاشرے میں خواتین کی بے حجابی اور مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہو رہی ہیں، در حقیقت وہ بی بی کی سیرت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے روز شہادت بی بی سیدہ نساء العالمین جگر گوشہ بتول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بی بی فاطمہ  الزہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر ایک مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت ہماری خواتین کے لیے بہترین رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کے کردار نے منافق کے چہرے سے پردہ اٹھا دیا، آج اگر معاشرے میں رشتوں کی پہچان ہے تو بی بی کے کردار اور سیرت کی وجہ سے ہے۔ ماں بیٹی بہن  بھائی میاں بیوی کے مقدس رشتے کی تعلیم سیدہ نے معاشرے میں متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کے حقوق کو تلاش کرنا ہے وہ بی بی کے کردار سے ملیں گے، سہزادی کی پوری زندگی اسلام اور اپنے بابا کی شریعت کی نشر و اشاعت میں گزری اور بی بی نے حق و باطل کا تعارف کرایا ہے۔  حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بتائے ہوئے سنہرے اصول ہماری خواتین کے لیے  مشعل راہ ہیں۔ معاشرے سے خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ناانصافی کا خاتمہ اگر چاہتیں ہیں تو بی بی کی سیرت کو فروغ دینا ہو گ۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں خواتین کی بے حجابی اور مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہو رہی ہیں، در حقیقت وہ بی بی کی سیرت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے دوری کا نتیجہ ہے اور انہیں آزادی کے نام پر گمراہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ہماری خواتین کو صحیح راستے کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کی حقیقی ماں بیٹی بہن بیوی بن سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .