۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ نوجوان نسل کو سیرت خاتون جنت حضرت فاطمہ الزھراء سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری نٸی نسل کردار فاطمی اپناٸے۔ اسوہ فاطمی اپنانے کے لٸے سیرت فاطمی سمجھنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت سیدہ فاطمہ الزھرا مدرسہ خدیجہ الکبری جیکب آباد میں جشن میلاد اور یوم خواتین کا انعقاد کیا گیا۔یوم خواتین کی مناسبت حضرت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے حالات زندگی اور خطبہ کے موضوع پر کوٸیز مقابلے اور مضمون نویسی مقابلے منعقد ہوا۔

تصویری جھلکیاں: مدرسہ خدیجہ الکبری جیکب آباد میں جشن میلاد فاطمہ زہرا (س) اور یوم خواتین کا انعقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوٸے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت خاتون جنت حضرت فاطمہ الزھراء سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری نٸی نسل کردار فاطمی اپناٸے۔ اسوہ فاطمی اپنانے کے لٸے سیرت فاطمی سمجھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم خواتين اور یوم مادر کہلاتا ہے کیونکہ آپ تاریخ انسانيت کی مثالی ماں ہیں جس نے ایسی اولاد تربیت کی جو انسانيت کا ناز کہلاٸے۔ جو اپنے پاکیزہ اور بے عیب کردار کے باعث پوری نسل انسانی کے رہبر و رہنما ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوٸے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین کے استاد علامہ عبدالوھاب نجفی نے کہا کہ خواتين کو چاہيے کہ وہ مغربی ثقافتی یلغار کا سیرت فاطمی کے ذریعے مقابلہ کریں ۔

مرکز تبلیغات اسلامی کے صوبائی سیکریٹری تبلیغات علامہ سیف علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمہ اللہ علیہ نے حضرت زہراء کی یوم ولادت کو یوم مادر کہا جبکہ حکیم الامت حضرت علامہ اقبال نے بھی یہی نظریہ پیش کیا تھا مادران راہ اسوہ کامل بتول یعنی سیدہ بتول ماوں کے لٸے کامل نمونہ ہیں۔

اس موقع پر معلمہ خواہر سیدہ کنیز زہراء ؛ حافظہ خواہر بتول ؛ مولانا منور حسین سولنگی مولانا ارشاد علی انقلابی زوار دلدار حسین گولاٹو مولانا رضا حسینی جناب محمد علی ڈومکی نے مدرسہ خدیجہ الکبری اور مدرسہ المصطفی خاتم النبیین کے زیراہتمام کوٸیز مقابلے کے شرکاء میں انعامات تقسيم کٸے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .