۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مولانا نے کہا کہ پاکستان میں متنازعہ نصاب میں شیعہ مکتبہ فکر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملت جعفریہ اس ظلم اور زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی۔ متنازعہ نصاب کے ذریعے شیعہ طلبہ پر ان کے دینی عقائد کے خلاف تعلیمات مسلط کی جا رہی ہیں جو ظلم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی دوست خان گولاٹو میں منعقدہ جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولا علی کی ذات معیار حق ہے آپ نے مظلومانہ زندگی گذاری۔ آپ جن انسانوں کی تربيت کی وہ تاریخ انسانی کے عظيم کردار قرار پائے مالک اشتر عمار یاسر میثم تمار حجر بن عدی عثمان بن حنیف جیسے باکردار ساتهی جنہوں نے اپنے پاکیزہ کردار اور عظيم اخلاق سے تاریخ انسانی پر گہرے نقوش مرتب کیے۔ ان کا پاکیزہ کردار آج بھی بشریت کے لئے رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعليم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں۔ اپنے کردار کو سلمان ابوذر مالک اشتر اور میثم تمار کے سانچے میں ڈھالیں۔

مولانا نے کہا کہ متنازعہ نصاب میں شیعہ مکتبہ فکر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملت جعفریہ اس ظلم اور زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی۔ متنازعہ نصاب کے ذریعے شیعہ طلبہ پر ان کے دینی عقائد کے خلاف تعلیمات مسلط کی جا رہی ہیں جو ظلم ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں صوفی پہلوان فقیر کے پوتے سائیں ریاض حسین اور علی دوست خان نے صوفی پہلوان فقیر کی شاعری پر مبنی کتاب دعوت العشق مقصود علی ڈومکی کو ھدیہ کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .