۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اجتماعی شادی

حوزہ/ اہل جہنم کی اکثریت غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہوگی جبکہ شادی شدہ کی ایک رکعت نماز ستر رکعت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اجتماعی شادی کے پروگراموں میں تعاون کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امید سحر فاونڈیشن کے زیراہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں 20 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد ہوا۔ اجتماعی شادی تقریب سے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی میر دوران خان کھوسہ امید سحر فاونڈیشن کے چیرمین سید محمد یار شاہ وائس چیرمین میر غلام نبی عمرانی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح وہ مبارک اور مقدس بندھن ہے جس کے ذریعے قابل احترام رشتے وجود میں آتے ہیں بیوی شوہر کا رشتہ ماں باپ کا رشتہ ۔ مغربی ثقافتی یلغار بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج کے ذریعے نکاح اور خاندانی نظام پر حملہ آور ہے۔ جہیز کا اہتمام کرکے نکاح کے ذریعے لوگوں کے گھر بسانا عظيم عبادت ہے معاشرے کے اھل خیر کو اجتماعی شادیوں کے مبارک کام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اہل جہنم کی اکثریت غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہوگی جبکہ شادی شدہ کی ایک رکعت نماز ستر رکعت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اجتماعی شادی کے پروگراموں میں تعاون کرے۔ کیونکہ روز افزوں مہنگائی بے روزگاری غربت اور افلاس کے باعث غریب طبقے کے لہذائے جہیز کا انتظام ناممکن ہوچکا ہے۔ غریب والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں یا مقروض ہو جاتے ہیں۔

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری مولانا سید ظفر عباس شمسی سہیل اکبر شیرازی نے خصوصي شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .