۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 370340
12 جولائی 2021 - 01:52
شادی

حوزہ نیوز ایجنسی

ایسی تصویر زمانے کو دکھائی جائے 
دیکھتے ہی جسے سینے سے لگائی جائے

جیسی شادی کیا زہرا و علی کی رب نے 
ویسی شادی چلو جوڑے کی کرائی جائے

آپ پکنک کے لئے جائیں نہ گووا، کشمیر
مشہد و کرب و بلا قم کو سواری  جائے

ساتھ لے جائیے عزت،بڑی دولت ہے یہی
بھاڑ میں جائے جہیز اور سگائی جائے

خرچ دولت نہ کرو،نہ کرو آتش بازی
نیند نہ اپنے پڑوسی کی اڑائی جائے

ساتھ جنموں کی محبت کی قسم کھائو مگر
اس جنم میں ہی قسم تم سے نبھائی جائے

ہائے افسوس ہوئی شان سے جوتا چوری
اور پھر چور کے حصے میں کمائی جائے

دیکھ لیں شادیاں ایسی تو کہیں گی زہرا
مجھ کو بے رنگ محبت نہ دکھائی جائے

شعر تو اور لکھو رسم بہت باقی ہے
بھائی عرفان ہٹو! جان چھڑائی جائے

از قلم: عرفان عابدی مانٹوی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .