حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام حسن محمودی نے ایران کے صوبہ البرز میں واقع مدرسہ علمیہ حضرت زہرا (س)کی طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا: طالب علم کو شخصیت پرست نہیں ہونا چاہئے، اس معنی میں کہ وہ اپنے عقائد کو ان شخصیات سے وابسطہ نہ رکھے اور صرف ان شخصیات سے اپنا دین نہ لے، بلکہ اپنے عقائدکو کتابوں اور روایات و احادیث سے لے، اور اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرے۔
انہوں نے مزید کہا: بے روزگاری ڈپریشن کی اہم ترین علتوں میں سے ایک ہے، اس لیے طالب علم کو چاہیے کہ وہ دینی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کرے اور طالب علمی کے زمانے میں دیگر مہارتیں بھی حاصل کرے۔
حجۃ الاسلام محمودی نے کہا: والدین کے ساتھ حسن سلوک اور احترام انسان کو ترقی اور کامیابی کی منزلوں تک پہچاتے ہیں، بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اپنی تمام تر کامیابیوں کی اصلی علت والدین کے احترام کو بتاتے ہیں، لہذا بچوں کو والدین کے ساتھ اس طرح برتاؤ کرنا چاہئے جس سے یہ محسوس ہو کہ آپ والدیں کے سامنے خاضع اور خاشع ہیں اور ان کا احترام کر رہے ہیں۔