۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم حضرت معصومہ چھٹی مجلس

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: انسان کی ہدایت اور کمال سے متعلق تمام چیزیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدس کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی چھٹیم جلس عزا کا انعقاد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا صحن جواد الائمہ (ع) میں ہوا۔ جس میں مختلف علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ سید شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا: انسان کی ہدایت اور کمال سے متعلق تمام چیزیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ فلاں چیز قرآن میں دکھاؤ، جب امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور کریں گے تو قرآن کی مکمل تفسیر بیان کریں گے، تب سب کچھ واضح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا: اہلسنت ہمارے بھائی ہیں لیکن ہمیں دشمنان اسلام کے پروپیگنڈوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

علامہ سید شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا: خدا نے قرآن میں چار جگہ والدین سے احسان کا حکم دیا ہے۔ نوجوانوں کو ماں باپ کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنا چاہئے اور ان کی باتوں کا انکار نہیں کرنا چاہئے۔ والدین کے سامنے احترام اور ادب سے بیٹھنا چاہئے اور ان کے لئے ہمیشہ دعا کرنا ہے۔ یہ قرآن کا حکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت موسی علیہ السلام کی قوم دس دن بڑھ جانے پہ دین چھوڑ کر مشرک ہوگئی لیکن محبین اہلبیت علیہم السلام بارہ سو سال سے امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے منتظر ہیں اور آئے دن محبت اہلبیت علیہم السلام میں اضافہ ہورہا ہے۔ آپ منتظرین امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، قوم موسی سے افضل ہیں۔ ہمیں نعرہ حیدری لگانے اور امام حسین علیہ السلام کا ماتم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بتائے ہوئے راستے پہ بھی چلنا ہے، ان کی سیرت پر بھی عمل کرنا ہے۔ تب ہم سچے پیروکار علی و حسین بنیں گے اور سچے حسینی کہلوائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .